دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہلگام کے شر میں سے خیر کا پہلو نکلا ہے
No image پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے نوجوان نسل کو اپنی ہی فوج کے خلاف گمراہ کیا، نوجوان اور معصوم دماغوں میں یہ بٹھایا گیا کہ ہماری فوج اور ہمارا ایٹم بم بھی کسی کام کا نہیں۔عمران خان نے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کرنے کے لیے ففتھ جنریشن وار کے نام پر سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا، جس کے ذریعے پارٹی قیادت اور کارکنان نے ریاستی اداروں، خصوصاً فوج، پر کھلی اور حد درجہ تنقید کی۔ نوجوانوں کو بتایا گیا کہ فوج ہی اصل مسائل کی وجہ ہے۔پہلگام واقع کے بعد جب بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی،اس دوران بھی عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان پاک فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف تھے اور بھارت کی زبان بول رہے تھے بحرحال یہ تنقید اور مخالفت اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب عمران خان کی حکومت کو 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، جس کے بعد عمران خان نے فوج پر سیاسی مداخلت کے الزامات عائد کیے۔
مئی 2023 میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، جن میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے کارکن مظاہرین کو ان حملوں کے لیے ہدایات دیں، جس کے ٹھوس شواہد جیو فینسنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے۔ ان واقعات کے بعد نوجوانوں میں فوج کے خلاف جذبات میں مذید اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب بڑی معیشت،بڑی جمہوریت،بڑی آبادی اور بڑی فوج والے ہمسایہ ملک بھارت نے پاکستان کو ہمیشہ ایک بکری کے طور پر دیکھا جسے وہ کسی بھی وقت ہڑپ کر سکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ کل تک تودنیا بھر میں بھی یہی تاثر قائم تھا کہ پاکستان کسی بھی وقت بھارت کا ترنوالہ بن سکتا ہے۔
پہلگام واقعہ اور پھر پاکستان پر بھارتی ننگی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جانب سے تاریخی کردار کرنے پر جہاں پی ٹی آئی سے سیاسی طور پر وابسطہ نوجوان نسل کی سوچ اور اپنی فوج کے حوالے سے واضع مثبت تبدیلی دیکھنے میں ملی ہے ساتھ ہی ساتھ وہاں بھارت کے بارے میں علاقائی اور عالمی طور رائے یکسر تبدیل ہوئی ہے۔جس کے بعد اپنی ہی فوج کے خلاف سوچ رکھنے والے عمران خان کے لاکھوں فالورز اب اپنی فوج کی توصیف و تعریف کرنے پر دکھائی دیتے ہیں جو یقینا ایک بڑی اور مثبت تبدیلی ہے۔
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ ردِ عمل نے دنیا بھر کو چونکا کر رکھ دیا ہے یہی نہیں بلکہ پاکستان نے بھارت سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود دفاعی اعتبار سے جو رسپانس دیا ہے، اس کے بعد بھارت کی جانب سے امریکی مدد سے جنگ بندی کی اپیل نے بھارت کو پاکستان کے سامنے بیک فٹ پر لا کھڑا کیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی جو پہلے بھارتیوں کے سامنے احساسِ کمتری کا شکار رہتے تھے اب وہ سینہ تان کر کھڑے ہیں۔
شر میں سے خیر کا پہلو نکلنا اسے ہی کہتے ہیں۔فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانے پر مودی سرکار کا شکریہ۔
واپس کریں