راولاکوٹ میں افغانیوں اور دیگر غیر ریاستیوں کو زمینیں الاٹ کی گئی ہیں

سیز فائر لائن پونچھ سیکٹر/ راولاکوٹ ( آصف اشرف) کشمیر کو تقسیم کرنے والی سیز فائر لائن پر بھارتی مورچوں کے سامنے دھرنا دے کر نئے سال کا استقبال منقسم ریاست کے قدرتی راستے کھول کر قوم کشمیر کو آر پار سفر کی اجازت دینے اور کشمیر فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے کا بھی مطالبہ آزادی کے نعروں اور ترانوں سے آر پار کشمیر گونج اٹھا ۔صدر آزاد کشمیر کی طرف سے لی گئی مہلت کو تین سال پورے ہوگئے پاک بھارتی مورچوں کے سامنے مشعل بردار ریلی کے بعد دھرنہ اور جلسہ میوزیکل نائٹ کا انعقاد صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان نے تین سال قبل راولاکوٹ میں نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہلیاقت حیات کی قیادت میں دئیے دھرنا کے بعد غیر ریاستیوں کو کی گئی زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کروا نے افغانیوں کو ملی غیر قانونی شہریت ختم کروانے ووٹر لسٹوں سے ان کے نام ختم کروانے اور بجلی کے بلات میں لگائے گئے ٹیکسز کو ختم کروا نے سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں معاہدہ کیا تھا بعد ازاں ایکشن کمیٹی کی تحریک کے ردعمل میں بجلی بلز سے ٹیکسوں کا خاتمہ تو کر دیا گیا مگر افغانیوں کو الاٹ زمین کے بعیہ نامے منسوخ ہوئے نہ ان کو جاری شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹوں سے ان کے نام ختم کیے گئے قوم پرست تنظیموں نے رد عمل میں سال کے آخری دن 31دسمبر کی رات کو سیز فائر لائن پر دھرنا دیا قوم پرست تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور اس کی ماس آرگنائزیشن نیشنل عوامی پارٹی نے راولاکوٹ میں تین سال قبل چھ دن تک ڈسٹرکٹ کیمپلکس کے باہر مین گیٹ پر دھرنا دے کر انتظامیہ کو مفلوج کر دیا تھا۔بیرسٹر سلطان محمود کی راولاکوٹ آمد پر ان مظاہرین سے مذاکرات ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے قوم پرستوں کے موقف کو حق پر مبنی قرار دیا تھا اور کہا کہ جب منگلا ڈیم کی توسیع ہو رہی تھی پونچھ میں میرپور کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ہو رہا تھا اس وجہ سے میں یہاں کے لوگوں کا زیادہ ہی ممنون احسان ہوں۔بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ جب بنجونسہ اور راولاکوٹ میں افغانیوں اور دیگر غیر ریاستیوں کو زمینیں الاٹ کی گئی ہیں اور بیع نامے بھی دیے گئے ہیں پھر ہماری طرف سے بھارت کو کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مجرم ٹھہرانا منطق نہیں رکھتا۔بیرسٹر سلطان نے وہاں موجود انتظامیہ کے ذمہ داران کی یہ ڈیوٹی بھی لگائی تھی کہ وہ ان افیسروں اور محکمہ مال کے اہلکاران کی شناخت سامنے لائیں جنہوں نے غیر ریاستیوں کو الاٹمنٹیں کیں اور بیع نامے دیے تا کہ ان سرکاری اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جا سکے۔صدر ریاست نے وعدہ کیا تھا کہ وہ چند روز میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کراچی سے واپسی پر ان سے مل کر یہ الاٹمنٹیں منسوخ کروا دیں گے اور فخر امام سے مل کر آٹا پر گلگت جتنی سب سٹی بھی لاگو کروا دیں گے اس کے ساتھ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اس امر سے بھی اتفاق کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں بجلی بلوں پر ٹیکسز نہیں ہونے چائیئں چند روز میں وہ یہ ٹیکسز بھی ختم کروا دیں گے۔بیر سٹر سلطان محمود چودھر ی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جائز مطالبات اگر وہ ختم نہ کروا سکے تو وہ خود اس احتجاج کا حصہ بن جائیں گے۔ قوم پرست اپنا یہ دھرنا ختم کر دیں اور ایک ہفتہ کی انہیں مہلت دیں وہ نہیں چاہتے کہ کل انکے خلاف بھی مظاہرے ہوں دھرنا کے شرکاء نے ان کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے احتجاج ختم کیا تھا۔بیرسٹر سلطان محمود کی خوائش پر ایک ہفتہ کی مہلت کے بجائے ایک مہینہ کی مہلت کا اعلان کیا تھا جس کے ختم ہوئے تین سال گذر گئے ہیں ماسوائے بجلی بلز سے ٹیکسز کے خاتمے کے دیگر کسی مطالبے کی منظوری تو درکنار بیرسٹر سلطان محمود نہ فخر امام سے ملے نہ پاکستان حکومت سے کوئی اور رابطہ کیا۔حتی کہ وزیراعظم انوار الحق اور وزیر برقیات سے اتنا کام بھی نہ کروا سکے کہ بجلی کے میٹر پر لی جانے والی اضافی قیمت بھی نا رکوائی جا سکی نامحکمہ برقیات راولاکوٹ کو اس بات پرپابند کیاجا سکا کہ نقد رقم لینے کے بجائے بجلی میٹر کی فیس بنکوں میں جمع کروائی جائے نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نیاز خان سابق صدر لیاقت حیات سیکریٹری جنرل عادل خان صغیر چودھری اسرار راجہ اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت میں رات اکتیس دسمبر کی رات سیز فائر لائن پر تیتری نوٹ کے مقام پر علامتی دھرنہ دے کر اسلام آباد اور مظفر آباد کی حکومتوں سے بیزاری اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی عوام سے ملاپ اور جڑت کے لیے مدد اور تعاون مانگنے کی شروعات کر دی گئی۔
واپس کریں