دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ذہن سازی ایسے کرتے ہیں ۔احتشام الحق شامی
No image آپ کی نظر اس شخض کے ٹوٹے ہوئے دانت پر ہی کیوں گئی حالانکہ اس کی ایک آئی برو بھی نہیں ہے اور اس ساتھ والی بیٹھی لڑکی کو تو آپ نے دیکھا ہی نہیں۔اسے کہتے ہیں ذہن سازی یا پراپوگنڈہ یعنی بڑی خامی کو چھپا کر چھوٹی غلطی کو نمایاں کرنا۔ مثلاً چھوٹے چھوٹے مسائل میں عوام کو الجھا کر رکھو تا کہ بڑے اور بنیادی مسائل کی جانب عوام اپنی توجہ ہی نہ مرکوز کر سکیں۔ جیسے کہ گیس، بجلی کے مہنگے بل اور دو وقت کی روٹی کے چکر سے ہی عوام باہر نہ نکل سکیں اور اگر عوام جب کسی طرح اپنی توجہ اپنے مسائل کی جانب مرکوز کرنے لگیں تو کسی معروف سیاست دان یا فنکار کی ویڈیو یا آڈیو لیک کر کے خوب پراپوگنڈہ شروع کر دیا جاتا ہے اور عوام بھی اس پراپوگنڈے کی لپیٹ میں چلے جاتے ہیں اور پھر کچھ وقت گزر جاتا ہے اور اسی طرح پھر کچھ عرصہ بعد ایک اور ویڈیو لیک کر کے عوام کی توجہ اصل مسائل سے بکھیر دی جاتی ہے۔
یہ سب اتفاقاً نہیں ہوتا بلکہ پوری پلانگ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔بحرحال اگر آپ کو یہ بات ابھی بھی سمجھ میں نہیں آئی تو اپنے ذہن پر زیادہ دباو مت ڈالیئے گا، اس سے دماغ کی نسیں پھٹنے کا امکان ہے اور انسان کو برین ہیمریج بھی ہو جاسکتا ہے۔
عوام کی زہن سازی اور پراپوگنڈے کے مشین چلانے کے ریاستی ماہرین جو معاشرے کے اس نادیدہ میکینزم کو کنٹرول کرتے ہیں وہ ایک نظر نہ آنے والی حکومت تشکیل دیتے ہیں جو صحیح معنوں میں ملک کی حکمران ہوتی ہے۔ ہم پر حکومت کی جاتی ہے، ہمارے ذہنوں کو تبدیل کیا جاتا ہے، ہماری پسند ناپسند تشکیل دی جاتی ہے، ہمارے خیالوں کو متاثر کیا جاتا ہے اور یہ کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم نے کبھی کچھ نہیں سنا۔ جمہوریت کو چند بہت ذہین لوگ چلاتے ہیں جو جانتے ہیں کہ عوام کو کس طرف ہانکنا ہے۔
یہ وہ نادیدہ حکمران ہیں جو کروڑوں لوگوں کی قسمت کنٹرول کرتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر نہیں جانتے کہ ہمارے لیڈر چند پس پردہ مکار لوگوں کے غلام ہیں۔ اور اہم بات یہ ہے کہ حکمران ہماری سوچوں اور خیالات کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہماری روزمرہ زندگی میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری مرضی ہے جبکہ ہمارا ذہن ڈکٹیٹر کے قابو میں ہوتا ہے۔ پروپیگینڈا نظر نہ آنے والی حکومت کا ہتھیار ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف اور عمران خان نے ثابت کر دیا کہ پراپوگنڈے کے زریعے سادہ لوح عوام کی ذہن سازی کس طرح کر جا سکتی ہے۔یقینا اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
واپس کریں