دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خلیج جنگ: تازہ ترین صورتحال۔طاہر سواتی
No image پاکستان اس وقت اپنی انفرادی خارجہ پالیسی پر قائم ہے۔ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی طرف سے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔ جبکہ ایران پر حملے بند کرنے کی روسی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ پاکستان نے دونوں قراردادوں کے حق میں ووٹ دیا۔ روسی قرارداد کے حق میں آنے والے چار میں سے ایک ووٹ پاکستان کا تھا۔ ایرانی صدر نے اس حمایت پر روسی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کو خصوصی طور پر فون کرکے شکریہ ادا کیا ہے۔
لیکن پاکستان میں راجہ ناصر عباس اور اس کے شرپسند پیروکار بدستور اپنے غلیظ ایجنڈے پر گامزن ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے لوگوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔ مبینہ طور پر ان کے تعلقات پاسداران انقلاب والوں سے ملتے ہیں۔
ایران، امریکہ اور اسرائیل تینوں فریق تاحال تازہ دم ہیں اور جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکہ کے مزید چار بی ون بمبار طیارے خلیج فارس میں پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ کے پاس اب 15 بمبار طیارے ہیں جن میں 12 بی ون بی اور 3 بی 52 طیارے شامل ہیں۔ امریکی بی ون بمبار طیاروں میں بنکر بسٹر جے ڈی اے ایم بم لوڈ کیے جا رہے ہیں، جن سے ایران کی زیر زمین سخت کنکریٹ والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں میزائلوں کے ذخیرے ہیں۔
اس ویک اینڈ پر بہت بڑے آپریشن کی تیاری ہے ۔
اسی لیے کل ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ہم ایران کو ایسا تباہ کر دیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی اپنی اصلی شکل میں واپس نہیں آ سکے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران میں 'کام ختم کرنا ہوگا'، ہم بار بار خلیج نہیں جا سکتے۔
پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے چھ دنوں کی لاگت 11.3 بلین ڈالر ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان کی جنگ کے اخراجات 2 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ جنگ دو سو ارب ڈالرز میں مکمل کردیا جائے گا یعنی افغان وار سے دس گناہ سستا ۔
ایرانی صدر بدستور پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب پاسداران انقلاب ان کی کوششوں کو ناکام بنانے میں لگی ہوئی ہے۔
قطر کے بعد عمان نے ایران کی سب سے زیادہ مدد کی تھی۔ لیکن کل عمان کی بندرگاہ صلالہ میں ایرانی حملے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ عمان کے سلطان نے اس واقعے پر ایرانی صدر کو فون کرکے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ عمانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تائیوانی بحری جہاز سے 20 ملاحوں کو بچا لیا۔ اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائل اور 18 ڈرونز داغے گئے ہیں۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اگر صورت حال اسی طرح جاری رہی تو پاکستان جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ نے عمان کی بندرگاہ صلالہ پر ایرانی حملے کی مذمت کر دی۔
حزب اللہ نے اسرائیل پر سو راکٹ فائر کیے، جس کے جواب میں اسرائیل نے بیروت پر شدید بمباری کی ہے۔
آذربائیجان اور ترکی کی افواج مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر رہی ہیں۔ یہ مشقیں نخچیوان کے علاقے میں ہوں گی، جہاں حال ہی میں ایرانی ڈرون گرائے گئے تھے۔ یہ اقدام ایک حساس علاقے میں واضح سیکیورٹی پیغام ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان بھی ان مشقوں میں شامل ہو سکتا ہے۔
تیل کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے عالمی توانائی ایجنسی نے اسٹریٹجک ذخائر سے ریکارڈ مقدار میں تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واپس کریں