دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مزاکرات ناکام ۔ آزاد پتن ، ہولاڑ اور کوہالہ پل کو بند کر دیا جائے گا
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر اور اعلی حکام میں مزاکرات ناکام ۔حکام نے سات قیدی رہا کرنے اور جے کے ایل ایف کے سرکردہ رہنما امان خان اف پلندری کو رہا کرنے انکار کر دیا ۔جس کے بعد ایکشن کمیٹی نے دیگر قیدیوں کی رہائی بھی مسترد کر دی اور 28جون کو میرپور کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔
عید قربان کے روز بھی ازاد کشمیر بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ 25؛26;27جون تین روز آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔
زرائع کے مطابق امان پر حساس اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر سخت کاروائی کرتے اس کو سی ٹی ڈی کے حوالے بھی کیا جا سکتا ہے دیگر اسیران میں جے کے ایل ایف کے شکیل چودھری سعد انصاری راجہ دانش لیبریشن لیگ کے عارف ازاد انجمن تاجران کے صدر شبیر خان اور جے کے این ایس ایف کے سابق صدر طلحہ خان شامل ہیں ان گرفتار یوں کے خلاف تین روز قبل راولاکوٹ سے لانگ مارچ پلندری کیآ جہاں سے اسیران بھبمبر منتقل کرنے پر کوٹلی میں دو روز احتجاج کے بعد ہفتہ کی شام مزاکرات ناکام ہو گئے۔
پونچھ کو پاکستان سے ملانے والے آزاد پتن انٹری پوائنٹ کوی کو پاکستان سے ملانے والے ہولاڑ پل اور مظفرآباد کو کوہالہ پل سے بند کر دیا جائے گا۔
واپس کریں