دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈڈیال میرپور سے قافلے آج بھمبر کی طرف جبکہ کوٹلی اور پونچھ کا قافلہ بھبمبر کی طرف لانگ مارچ کر ے گا
No image (راولاکوٹ۔ رپورٹ آصف اشرف) حکومت آزاد کشمیر کا آزادی پسندوں سے خوف۔ گزشتہ روز پلندری جیل سے کوٹلی منتقل کیے چاروں آزادی پسند شکیل چودھری ایڈوکیٹ طلحہ خان ایڈووکیٹ امان خان اور شبیر خان رات گئے کوٹلی سے بھبمر منتقل کر دیا گیا پونچھ ڈویژن کوٹلی اور میرپور کا مشترکہ لانگ مارچ بھبر جا کر وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے آبائی گھر کے بائر دھرنا دے گا زرائع رات پلندری سے سرساوہ پہنچ کر قیام کے بعد ہزاروں افراد کا سرساوہ سے کوٹلی کی طرف لانگ مارچ ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری قبضہ تمہارا یہ وطن ہمارا ہے اس کی حفاظت ہم کریں گے اس پر حکومت ہم کریں گے نعرہ کشمیر جیئے کشمیر کے نعروں سے آزاد کشمیر کا خطہ پونچھ اور کوٹلی رات گئے تک گونجتے رہے ۔
جمعرات کی شام راولاکوٹ سمیت پونچھ بھر سے ہزاروں افراد ریلی کی صورت میں پلندری پہنچے تھے جہاں تین قوم پرست کشمیری سیاسی لیڈروں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک رکن کو آزاد کشمیر کے وزیر حکومت فہیم ربانی نے اپنے کارکنان سے حملہ کر کے ایک سیاحتی فیسٹیول میں زخمی کروانے کے بعد گرفتار کروا کر پلندری جیل منتقل کر وا دیا تھا ان افراد کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن پوری ہونے پر جمعرات کو ہزاروں لوگ جب دھرنا دینے پلندری پہنچے تو انتظامیہ نے عوامی ردعمل دیکھتے اسیران شبیر خان ممبر ایکشن کمیٹی شکیل چودھری ترجمان جے کے ایل ایف طلحہ خان سابق صدر جے کے این ایس ایف امان خان سنئیر عہدے دار جے کے ایل ایف کو پلندری سے کوٹلی جیل منتقل کر دیا زبردست نعرہ بازی کے بعد مظاہرہ میں طے کیا گیا کہ شرکاء گھروں کو واپس لوٹنے کے بجائے کوٹلی کی طرف لانگ مارچ کرتے کوٹلی جیل سے جاکر ازخود اسیران رہا کروائیں گے کوٹلی جیل پر دھاوا کے امکان کے باعث آزاد کشمیر حکومت کی دوڑیں لگ گئیں تازہ اقدام کرتے اسیران بھبمبر منتقل کر دئیے خطرہ تھا کہ اگر مظاہرین کے کوٹلی پہنچنے سے قبل اسیران رہا نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے ۔
واضع رہے کہ گزشتہ ماہ کے مظفرآباد لانگ مارچ میں حکومت آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی سے جو معائدہ کیا اس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا اس معاہدے کی رو سے آزاد کشمیر کو مزید دو سو میگا واٹ بجلی دے کر آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے کشمیر کا نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کرنے مراعات یافتہ حکمران طبقہ کی ٹیکسوں سے حاصل مراعات ختم کرنے بجلی بلز سے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ گلگت بلتستان جتنی قیمت پر آٹے کی فراہمی کے ساتھ حکومت پاکستان سے ملی تئیس ارب روپے کی رقم سے گیارہ ماہ کے دوران روکے بجلی بلز کی ادائیگی کرنا تھی مگر ان مطالبات پر عمل درآمد کے بجائے حکومت نے ایک ماہ سے قتل کے من گھڑت مقدمہ میں چار قوم پرست کشمیری لیڈروں سعد انصاری راجہ دانش عارف ازاد کو گرفتارکرکھنے کے ساتھ اب چار مزید لیڈر گرفتار کر رکھے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سانحہ مظفرآباد کی جوڈیشل کمیشن بنا کر انکوائری کروائی جائے شنید ہے کہ ڈڈیال میرپور سے بھی قافلے آج بھمبر کی طرف لانگ مارچ کریں گے جبکہ کوٹلی اور پونچھ کا قافلہ مشترکہ طور بھبمبر کی طرف لانگ مارچ کر ے گا۔
واپس کریں