خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑا دھماکہ، حکومت کے اندر بغاوت کی چنگاریاں بھڑک اٹھیں

خالد خان (پشاور) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناراض ارکان اسمبلی نے پیر کے روز پشاور میں ہنگامی اور انتہائی اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں 27 ناراض اراکین کی شرکت متوقع ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس اجلاس کو صوبائی حکومت کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پر شدید تحفظات اور سخت مطالبات پیش کیے جائیں گے، جن میں کابینہ توسیع پر نظرثانی، اختیارات کی منصفانہ تقسیم، اور “ون پوائنٹ ایجنڈے” کے تحت عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض گروپ اب کھل کر میدان میں آنے کے لیے تیار ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو صوبائی حکومت کو سنگین سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پشاور کے سیاسی ایوانوں میں اس وقت ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے: کیا خیبرپختونخوا حکومت اندرونی اختلافات کا دباؤ برداشت کر پائے گی یا آنے والے دنوں میں بڑا سیاسی دھماکہ ہونے والا ہے؟
واپس کریں