دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا
No image اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ پہلےہم نے غزہ کی 50 فیصد زمین قبضے میں لی پھراس کے بعد 60 فیصد، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔
اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازاً 64 فیصد حصے پر مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔
اکتوبر میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تحت جو نہ تو اسرائیلی حملے روک سکی اور نہ ہی حماس کو غیر مسلح کرا سکی۔ اسرائیلی فوج کو ایک نام نہاد “ییلو لائن” تک پیچھے ہٹنا تھا، جو اسرائیلی کنٹرول کی حد مقرر کرتی تھی
واپس کریں