دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مراعات یافتہ طبقے کواب سرکاری ٹیکسوں سے کسی صورت عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔
No image (آصف اشرف) بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے مہاجر نوجوان چودھری ظہیر الدین سمیت رینجرز کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید شہدائے مظفرآباد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک ۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت مظفرآباد راولاکوٹ میرپور ڈڈیال کوٹلی باغ نیلم حویلی سدھنوتی میں چوتھے روز بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال تعلیمی ادارے بند رہے ۔
تیسرے روز بھی آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس بند رہی شہر اور قصبات سوگ میں ڈوبے رہے مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں این ایس ایف کے پلیٹ محلہ سے تعلق رکھنے والے شہید کارکن ساقی فیاض اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے چہلہ میں مقیم مہاجر ظہیر الدین کی ایک ساتھ مشترکہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ تیسرے شہید وقار بابو کی نماز جنازہ گوجرہ میں ادا کی گئی۔
تینوں حریت پسند گزشتہ روز پاکستان رینجرز کی فائرنگ سے اس وقت شہید ہوئے جب برار کوٹ کے راستہ گوجرہ سے رینجرز مظفرآباد داخل ہو رہی تھی اس موقع پر مقامی لوگوں نے راستہ روک دیا اشتعال میں رینجرز کی فائرنگ سے یہ تینوں نوجوان شہید ہوئے۔ منگل کے روز سوگ میں آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ یونیورسٹی گراؤنڈ میں تیس ہزار افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر یہ وطن ہمارا ہے اس کی حفاظت ہم کریں گے اس پر حکومت ہم کریں گے۔
ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری قبضہ تمہارا نام طور منظور کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر سخت جذباتی مناظر دیکھنے ملے مقررین نے کہا کہ کہ ان شہیدوں کے خون کے صدقے بجلی بلز سے ٹیکسوں کا خاتمہ ہوا اور آٹے پر سبسڈی لی۔ مراعات یافتہ طبقے سے اب سرکاری ٹیکسوں سے کسی صورت عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ بجلی بلز کی قیمت پر کمی محض ریٹ تک محدود نہیں بلز سے ٹیکسوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ آئندہ بلز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا آزاد کشمیر فری لورڈشیڈنگ زون ہوگا ،کشمیر کا نیشنل گریڈ ہوگا ،تمام گھروں میں نئے رجسٹرڈ کمپنی کے میٹرز نصب ہوں گے برقیات عملے کو فری بجلی نہیں دی جائے گی ۔محکمہ برقیات سے جڑے تمام مسائل کی طرح بیوروکریسی ججز ممبران اسمبلی کی تمام عیاشی ختم ہو گی۔
واپس کریں