
“مقتدرہ” کیا ہے؟ جسے اب عسکری بھرم رکھنے کو میڈیا “ریاست” کا عنوان دیتے فکری بددیانتی سے زرا نہیں چوکتا اور اسکے صحافی بالشتیئے ہیں کہ ہر روز اس ملک کے بے بس لوگوں کو کنفیوز کرنےکی ابلاغی جنگ میں ایک دوسرے کو مات دینے میں لگے ہیں۔
قومی وحدتوں کو (جنہوں نے وفاق پاکستان کی تشکیل کی)انکی منشا کے بغیر ریفرینڈم کے زریعہ توڑنے اور اسکے نتیجہ میں اٹھارویں ترمیم، صوبائ خودمختاری اور نیشنل فائنانس کمیئش کے ایوارڑ کو الٹنے کی مخا لفت کرنے پہ یہ معزز صحافی کیوں اور کس کے زعم پہ بلاول بھٹو کو دھمکیاں دے رہے ہیں؟
یہ کیا مضحکہ ہے کہ “بس فیصلہ ہوچکا ہے اور یہ تو ہوکر رہے گا،بھلے ھائیبرڑ سیاسی شراکت دار جو بھی کہیں انکی کوئ اوقات نہیں”۔ تو پھر اس سارے فارم 47 کے مصنوعی سیاسی جھنجٹ کے لبادے کے تکلف کا بوجھ اُٹھائے رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ اب کہا جارہا ہے کہ جس طرح PTI اور پاپولر عمران خان کو کھڈے لائن لگا یا گیا، اسی طرح مولانا فضل الرحمان اور JUI کے ساتھ ساتھ PPP کو بھی ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے۔ دعویٰ یہ ہے کہ نام نہاد مقتدرہ ہر کام کی قادر مطلق ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ پہلے بلوچستان، پھر پختون خوا، پھر کشمیر اور اب سندھ کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔ اس سارے تماشے کا اہم کردار شہباز+زرداری مک مکا بھی ہے جو مقتدرہ کی مرضی کا محتاج ہے۔ اب اگر بلاول نے سندھ کی قومی منشا اور جمہوری ری سیٹ کی بات کی ہے تو میثاق جمہورئیت پہ تو میاں نواز شریف کے بھی دستخط ہیں، جو اب کشمیر کی وزارت عظمی کے کھلونے پہ ایسے وقت میں راضی ہیں کہ کشمیر میں جاری سورش بھی انکو سنائ نہیں دے رہی۔ جبکہ چھوٹا بھائ ہے کہ ہر تنخواہ پہ نوکری کرنے کو تیار ہے اور بلاول کب تک اپنے والد کی چاپلوسی کا مہرہ بنتا رہے گا؟ لیکن یہ جو بھی چاہیں، سندھ کے حصے بخرے کرنے کی کوششسوں کے خلاف سندھو کے پانیوں میں طغیانی مچ گئ ہے۔ آخر زرداری نے بھی تو سندھ میں جانا ہے اور وہ کیا منہ لے کر نواب شاہ جائیں گے؟ ادھر عوام کی حمایت سے دھشت گردی کے فتنے سے لڑا جارہا ہے جس میں جانے کونسے عوام ساتھ ہیں۔ تو ہم کدھر جارہے ہیں، اگر تمام سیاسی پارٹیاں ہی کونے سے لگادی گئیں۔ اور اگر PPP, PTI اور JUI مل گئے تو مقتدرہ کے پلے کیا رہ جائے گا؟ بین رہے گی نہ باجہ!!
واپس کریں