دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
معاشی استحکام اور اثرات
No image عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 29 فیصد ہو چکی ہے جبکہ بیروزگاری کی شرح 7.1 فیصد ہے۔ یہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ میکرو معاشی اشاریوں کیساتھ عوام کی قوتِ خرید اور روزگارکو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے۔ ملکی معیشت کی عملی تصویر سرمایہ کاری کے اعدادوشمار سے بھی واضح ہوتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.63ارب ڈالر رہا جو مالی سال 2024ء کے مقابلے میں تقریباً 34فیصد کم تھا۔حکومت کومعیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو حقیقی ریلیف کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہو گی۔
واپس کریں