دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گندم بحران اور حکومتی دعوے
No image لاہور میں گندم کی فی من قیمت چھ ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے‘ جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں یہ 6200 روپے اور جنوبی پنجاب میں 5900 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔آٹے کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں‘ دس کلو کے تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر کیے جانے کے باوجود چکی آٹا 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سرکاری گندم کی محدود فراہمی اور فلور ملوں کو درکار مقدار سے کم کوٹے کے باعث بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ ضروری ہے کہ آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام سرکاری ذخائر سے طلب کے مطابق گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنائیں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی اور آٹے کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کریں۔ محض نرخ مقرر کر دینا کافی نہیں‘ بازار میں اس نرخ پر آٹے کی دستیابی بھی یقینی بنانا ہوگی۔ ملک میں تقریباً ہر سال کبھی قلت‘ کبھی ذخیرہ اندوزی اور کبھی ناقص حکمت عملی کے باعث آٹا بحران سر اٹھاتا ہے۔ حکومت کو اب اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔
واپس کریں