دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بیرونِ ملک سے چلایا جا رہا ہے
No image پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے اور ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کےجیل میں پڑا ہے، آج ہم ایک بار پھرعدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبورہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگریہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلواسکتے تو ان کاکیا فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں، بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بےگناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہوچکی ہیں۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جب کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان سے ہمارا رابطہ ہے اور نا ہی ان پر ہمارا کوئی کنٹرول ہے۔
واپس کریں