امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے، امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو بھی کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرتا ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، ایران زیادہ قابل بھروسا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، دیکھتے ہیں وہ معاہدہ کرتا ہے یا نہیں، ایران سے مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں۔
ایران پر دوبارہ حملوں کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا یہ بے وقوفانہ سوال ہے تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہم ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں، ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واپس کریں