دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مہنگائی سے پریشان عوام کا گلہ درست ہے، قصور ہمارا نہیں ٹرمپ کا ہے
No image وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ کو جنگ میں جواب دیا ہے، ہم نے تو دونوں ملکوں سے جنگ بندی کی درخواست کی، ایران جنگ رکوانے پر دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی، جنگ بندی سے پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ رکوانے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے کاوشیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے قطر سے گیس سپلائی بند ہے، قطر سے معاہدے پر گیس پاکستان پہنچی، جنگ ختم ہونے سے پیٹرول بھی سستا ہو جائے گا۔
واپس کریں