دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اگر کوئ یہ سمجھتا ھے کہ ۔۔۔۔ سہیل چیمہ۔ امریکہ
No image "سوویت یونین جب ٹوٹا تو اس کے پاس 35,000 ھزار نیوکلیئر وار بیڈ تھے ۔۔۔مگر ملک کی اکانومی کا بیڑہ غرق ھو چکا تھا، جس کی وجہ سوویت یونین کا عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ھوئ قیمتیں، ملک کا 15 فیصد خرچہ ملٹری پر لگانا، کرپشن، بیوروکریسی اور لیڈرشپ کا عوام سے بے تعلق ھو جانا ۔۔
اب آجائیں پاکستان کی طرف، ھمارے پاس صرف 130 نیوکلیئر وار بیڈ ھیں۔۔
سوویت یونین تو پھر بھی تیل ایکسپورٹ کرتا تھا، ھم تو قرضے لے کر سعودیہ کی منتیں ترلے کرکے تیل لیتے ھیں،
ھمارے ڈیفنس کا خرچہ 14 بلین ڈالر ھے۔۔۔ھماری سیاسی، بیوروکریسی اور ملٹری قیادت عوام سے مکمل disconnect ھے ۔۔بات اگر کرپشن کی کریں، ھم دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ھیں ۔۔۔
اس وقت بلوچ، پٹھان، سندھی، کشمیری یعنی تین صوبوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ رھنا نہی چاھتی ۔۔پنجاب اس لیے خوش ھے کیونکہ ان کی اکثریت فوج میں ھے، حکومت ان کے پاس ھے، بیوروکریسی میں ان کی تعداد زیادہ، بنیادی طور پر پورا پاکستان پنجاب کو پال رھا ھے۔۔۔
اور اگر کوئ سمجھتا ھے کہ پاکستان اللہ میاں نے بنایا تھا، تو بھائ لوگ، پاکستان انگریزوں نے ایک بفر اسٹیٹ کے طور پر بنایا تھا ۔۔۔اور اگر کوئ یہ سمجھتا ھے کہ پاکستان قیامت تک قائم رھے گا، جیسا کہ بچپن سے یہ چورن گھوٹ کر کھلایا ھے، تو دنیا میں کوئ ملک قیامت تک نہی رھتا، ویسے تو آدھا ملک 1971 میں ٹوٹ گیا تھا۔۔۔ملک بنتے ھیں اور ٹوٹ جاتے ھیں، بس تاریخ کے اوراق میں نام رہ جاتا ھے ۔۔۔کیا آپ کو پتہ ھے کہ پچھلے سو سالوں میں اس دنیا میں دو سو ممالک میں سے 140 ممالک کا وجود اس صدی میں آیا تھا۔۔۔اور اگر آپ ھزار سال کی تاریخ پڑھیں تو صرف فرانس اور ڈنمارک کا وجود سب سے پرانا ھے ۔"
واپس کریں