
ہارڈ اسٹیٹ (Hard State) کیا ہے؟یہ ایک مضبوط، مرکزی اور سخت گیر ریاست کا ماڈل ہے جو قومی سلامتی، قانون نافذ کرنے اور فیصلہ کن اقدامات پر زور دیتا ہے۔ ایسی اسٹیٹ طاقت اور جبر کے ذریعے مسائل حل کرنے کو ترجیح دیتی ہے یعنی ایک مضبوط مرکزی اتھارٹی (خاص طور پر سیکیورٹی اداروں کا غلبہ)،مخالفین اور دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات (مثلاً لاپتہ افراد، فوجی عدالتوں کا استعمال) اورشہری آزادیوں اور سیاسی عمل کو سلامتی پر ثانوی حیثیت اورفوری فیصلے اور عمل درآمد۔(حامیوں کے مطابق،دہشت گردی، انتشار اور داخلی خطرات پر مؤثر کنٹرول اوربہتر گورننس اور تیز ترقیاتی کام اگر درست استعمال ہو)
ہارڈ اسٹیٹ کے نقصانات میں جمہوری اداروں کی کمزوری، اپوزیشن اور سول سوسائٹی پر دباؤ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عالمی تنہائی اور سرمایہ کاری میں کمی،طویل مدت میں مزید بغاوت اور عدم استحکام نمایاں ہوتے ہیں۔
آئینی ریاست(Constitutional State) کیا ہے؟یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور شہری حقوق پر مبنی ریاست ہے، طاقت کا استعمال آئین کے دائرے میں رہ کر ہوتا ہے۔خصوصیات میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور منتخب حکومت کی بالادستی،شہری آزادیاں (اظہار رائے، صحافت، سیاسی سرگرمیاں) محفوظ،تمام ادارے آئین کے تابع (بشمول فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں)مسائل کا سیاسی اور قانونی حل نمایاں ہیں۔
جبکہ فوائد میں عوامی اعتماد اور استحکام (طویل مدت میں)۔انسانی حقوق کا تحفظ اور سماجی ہم آہنگی،عالمی سطح پر بہتر امیج اور تعاون اورپائیدار ترقی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی شامل ہیں۔
ہارڈ اسٹیٹ میں ریاست مخالفین، اپوزیشن، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ سختی سے پیش آتی ہے، جس سے جمہوری ادارے کمزور ہوتے ہیں،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں رہتے اور سیاسی عمل دباؤ تلے رہتا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،جبر، طاقت کے استعمال اور لاپتہ افراد اور سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے انسانی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ باالفاظِ دیگر جمہوریت اور سیاسی آزادی کا نقصان ہوتا ہے۔یہی نہیں بلکہ آزادی اظہار، آزادی صحافت اور شہری آزادیوں پر پابندیاں لگتی ہیں،عالمی سطح پر تنہائی اور عدم اعتمادسخت ریاست کا ماڈل عالمی برادری میں اعتماد کھو دیتا ہے، جو معاشی امداد، سرمایہ کاری اور سفارتی تعلقات پر منفی اثر ڈالتا ہے،سماجی انتشار اور بغاوت کا خطرہطاقت کے زور پر مسائل حل کرنے کی کوشش سے علاقائی (جیسے خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور اب آذاد کشمیر) اور قومی سطح پر مزید بے چینی اور مزاحمت بڑھ سکتی ہے۔طویل مدت میں ریاست کی مقبولیت کم ہوتی ہے اور لوگ ریاست سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں،اقتصادی نقصانات اورغیر مستحکم سیاسی ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاری کم ہوتی ہے،ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں آتی ہیں اور بنیادی مسائل (غربت، تعلیم، صحت) حل نہ ہونے سے معیشت متاثر ہوتی ہے،اداروں کا عدم توازن فوجی یا مرکزی طاقت کا غلبہ بڑھتا ہے، جبکہ سول ادارے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کمزور پڑ جاتے ہیں،طویل مدت میں یہ نظام خود ریاست کو غیر مستحکم بنا سکتا ہے اورسوشل میڈیا اور عوامی رائے کا دباؤسخت کنٹرول کی وجہ سے عوام میں مایوسی اور غم و غصہ بڑھتا ہے، جو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کرتا ہے۔
ہارڈ اسٹیٹ کے حامی اسے قانون کی حکمرانی، فیصلوں پر فوری عمل درآمد اور قومی سلامتی، دہشت گردی جیسے مسائل کے لیے ہارڈ اپروچ ضروری سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی اسے آئینی حدود میں رکھنے کی بات بھی کرتے ہیں لیکن ناقدین کے مطابق یہ طویل مدت میں ریاست کو کمزور کرتا ہے اور بجائے اس کے،ایک مکمل آئینی ریاست کی طرف جانا زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔ سنجیدہ تجزیہ کاروں اور دانشوروں کے مطابق ایک مکمل آئینی ریاست ہی حقیقی طاقت اور استحکام کی ضمانت ہے، جبکہ خالص ہارڈ اسٹیٹ طویل مدت میں الٹا اثر پیدا کر سکتی ہے۔
پاکستان کے تناظر میں ملک عزیز کے رکھوالوں نے 78 سال میں ہارڈ اور سافٹ دونوں ریاستوں کے تجربات کیے ہیں لیکن نتیجہ تسلی بخش نہیں نکلا، اب ناقدین کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مکمل آئینی ریاست کا بھی تجربہ کر لینا چاہیے۔
واپس کریں