عوام انتخابات میں ایسے امیدواروں کو مسترد کریں جن کی نااہلی کی وجہ سے پارلیمان، اسمبلی اور پورا نظام غیر موثر ہوا۔ خلیق الرحمان سیفی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جموں کشمیر لیبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمان سیفی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے اسمبلی ممبران، حکومت، سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے موجودہ حالات میں پورے سیاسی نظام، حقِ نمائندگی اور حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں سے کنارہ کش ہو کر اپنے وجود کو غیر مؤثر کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو اپنی عوام سے بات چیت کرنے، مطالبات کو سننے اور مسائل حل کرنے کی سکت، اہلیت اور جرات نہیں رکھتے وہ کس منہ سے دوبارہ انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے دوبارہ منتخب ہو کر کیا کارنامہ سرانجام دے لینا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ انتخابات میں ایسے تمام امیدواروں کو مسترد کریں کہ جن کی نااہلی کی وجہ سے پارلیمان، اسمبلی اور پورا نظام غیر موثر ہوا۔ اس سب کچھ کے ذمہ دار موجودہ اسمبلی کے ارکان ہیں۔
واپس کریں