ایران اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے: روسی صدر

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ایران کو داد دینی چاہیےکہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔
روسی صدر یپوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ملک کیلئے جان قربان کریں، 50 لاکھ افراد نے وطن پرجان قربان کرنے کیلئے لبیک کہا، یہ ہمیشہ یاد رکھناچاہیے۔
پیوٹن نے واضح کیا کہ نہ تو ایران نے کبھی روس سے اسلحہ مانگا اور نہ روس نے ایران کو اسلحہ دیا۔
واپس کریں