دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اب خدا ہی خیر کرے ۔ احتشام الحق شامی
No image سولر پینل کے بعد اب حکمران بجٹ میں ہائیبرڈ اور الیکڑک موٹرسائیکل، گاڑیوں پر بھاری ٹیکس لگا کر ان سفید پوش لوگوں کو سزا دینے جا رہے ہیں جو مہنگی بجلی اور مہنگا پیٹرول نہیں خریدنا چاہتے، مطلب دوسری جانب اب ماحول بچانے والوں پر حکومتی جرمانہ بھی لاگو ہو گا۔ اس ملک پر اب خدا ہی خیر کرے۔
حکومت نے گویا واضح پیغام دیا ہے کہ عوام الناس مہنگے پیٹرول اور مہنگی بجلی کے چکر سے نکلنے کی جرأت کیسے کر جا سکتی ہے اور یہ کہ عوام حکومتی لوٹ مار سے بچ نکلنے کا سوچ بھی کیسے سکتی ہے۔
سولر پینل کے بعد اب ہائیبرڈ یا الیکڑک موٹر سائیکلوں یا گاڑیوں پر ٹیکس نہیں بلکہ جگا ٹیکس بطور سزا ہے، ان لوگوں کے لیئے جو سوچتے تھے کہ وہ تھوڑی بہت سہولت کو آزادی سے استعمال کر سکتے ہیں۔
الیکٹرک موٹر سائیکل اور گاڑی خریدنے والا سفید پوش سوچ رہا تھا کہ اب مہنگے پٹرول اور بجلی مافیہ کے چنگل سے نجات مل جائے گی لیکن حکومت نے کہا بلکل نہیں، سستی سواری کے خواب دیکھنا بند کرو کیونکہ عوام کی ہڈیوں تک کو لوٹنے کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔
یہ صرف حکومتی ٹیکس نہیں بلکہ، عوام الناس کو سبق سکھانے کے لیئے کھلی معاشی دہشت گردی ہے کہ عوام آئی ایم ایف کے غلام برقرار رہیں۔
بچت کے حوالے سے حکومت تمہاری ہر کوشش پر جگا ٹیکس لگائے گی، تمہیں لوٹا جائے گا اور تمہیں ذلیل بھی کیا جائے گا۔ جیسے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر ٹیکس لگا کر ان کو زلیل کیا گیا۔پھر بکواس کرتے ہیں کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے۔بحرحال ایسی بے یقینی کی کیفیت اور اوٹ پٹانگ پالسیوں والی صورت حال میں کون سا پاگل کا بچہ کسی ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیئے باہر سے آئے گا۔
واپس کریں