دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بحری راستوں میں رکاوٹ عالمی امن اور معاشی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے: پاکستانی مندوب
No image اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ عالمی بحری راستوں میں رکاوٹ، خصوصاً آبنائے ہرمز کی بندش، بین الاقوامی امن، معاشی استحکام اور ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں بحری سلامتی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستوں کا تحفظ نہ صرف عالمی تجارت بلکہ ترقی اور سکیورٹی اہداف کے لیے بھی ناگزیر ہے، ان کا کہنا تھا کہ جدید معیشت بلاتعطل سمندری تجارت پر انحصار کرتی ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا آبنائے ہرمز کی بندش خوراک اور توانائی کی فراہمی کے ساتھ سپلائی چین کو بھی شدید متاثر کررہی ہے۔
واپس کریں