دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی سینیٹ۔ ایران پر مزید حملوں کیلئےکانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد
No image امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئےکانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد کردی گئی۔
امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 47 ووٹوں کے مقابلے 52 ووٹوں سے قرار داد مسترد کی۔
یاد رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے دو ہفتوں میں ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کی کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھی، منظوری نہ لینے کی صورت میں 29 اپریل تک ایران کے خلاف آپریشن بند ہونا تھا۔
1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے کی صورت میں امریکی صدور کو 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو بموں کی فراہمی روکنے کی قرارداد منظور نہ ہوسکی
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ہوئی، اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد مسترد کردی گئی، 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل کو بلڈوزرز فراہمی روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 59 سینیٹرز نے مخالفت کی۔
بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا، اقدام کا مقصد اسرائیل کیلئے غیر مشروط امریکی حمایت کو چیلنج کرنا تھا۔
برنی سینڈرز کا اسرائیل کو بھاری بموں کی فراہمی روکنے کا دوسرا بل بھی پیش کیا گیا، اسرائیل کو ایک ہزار پاؤنڈ بموں کی فراہمی روکنے کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ دیگر نے مخالفت کی۔
واپس کریں