دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ناکام مذاکرات ۔ امریکا ایران کے مقابلے میں انتہائی کمزور پوزیشن میں آچکا ہے۔ ہیلری کلنٹن
No image سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک ’ انتہائی کمزور پوزیشن ‘ میں آچکا ہے اور اس نے اپنی سفارتی برتری کھو دی ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے مذاکراتی ٹیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطی کیلئے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر بھی تنقید کی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے والی قوت ہونا چاہیے تھا مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے اور اس نے اپنی لیوریج اور پہل کھو دی ہے۔
واپس کریں