دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اگر جنگ بند نہ ہوئی تو ۔۔۔۔؟؟شاہد خان
No image کچھ دن پہلے لکھا تھا کہ پاکستان کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہوگئیں تو کیسے اس خطے میں ترقی اور امن کا نیا دور شروع ہوگا۔ لیکن اگر ناکام ہوگئیں تو۔۔؟؟
آخر کار امریکہ اور اسرائیل ایران کی بجلی کی تنصیبات تباہ کرنا شروع کر دینگے۔ جواب میں وہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کی بجلی کی تنصیبات تباہ کرے گا۔ پھر امریکہ اور اسرائیل اسکی تیل و گیس کی تنصیبات اور کنوؤں پر حملہ کرے گا اور انکو مکمل تباہ کردے گا۔ جواب میں ایران خلیجی ممالک کی تیل و گیس کے ساتھ ساتھ پانی کی تنصیبات بھی تباہ کر دے گا۔ اس کے بعد خلیجی ممالک کے پاس جو کچھ ہے اس سے ایران پہ حملے کرینگے ایران کے پاس کو کچھ ہے وہ عربوں کو مارے گا۔ امریکہ و اسرائیل اسکو سوشل میڈیا کے ذریعے شیعہ سنی رنگ دے کر اس کو مزید پھیلانے کی کوشش کرینگے ان ملکوں تک جو جنگ میں شریک نہیں۔ خلیج میں موجود کروڑوں پاکستانی، انڈین اور بنگالی بےروزگار ہوکر واپس آجائیں گے۔
ایران اور گلف کی تیل بجلی و پانی کی تنصیبات کی تباہی کے ساتھ ہی یہ ممالک حقیقت میں پتھر کے دور میں پہنچ جائنگے۔ دنیا یکلخت 70 فیصد تیل و گیس سے محروم ہو جائیگی۔ تیل ہزار روپے لیٹر بھی نہیں ملے گا۔ خلیج اور ایران کے تیل پہ انحصار کرنے والے چین، جاپان، انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کی معیشتیں تباہ ہوجائینگی۔ چونکہ آدھی سے زیادہ کھاد بھی خلیجی ممالک سے آتی ہے تو تیل اور بجلی کے ساتھ کھاد بھی ناپید ہو جائیگی اور فصلوں کی پیداوار کم ہوتے ہی قحط جیسی کیفیت ہوجائیگی۔ ایسی تباہی ہوگی جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
اس کے بعد تیل کے سب سے بڑے ذخائر امریکہ کے پاس ہونگے۔ وینزویلا اور کینیڈا کے تیل پر اسکا پہلے ہی قبضہ ہے۔ دوسرے نمبر پہ روس ہوگا۔ پوری دنیا حقیقت میں امریکہ کی محتاج ہو جائیگی۔ امریکہ کا چین جیسا حریف لڑے بغیر شکست کھا جائیگا۔ اسرائیل کے حریف تمام ممالک ایک دوسرے سے لڑ لڑ کر ختم ہو جائنگے۔ اسرائیل کی جو تباہی ہوئی ہے وہ بہت تیزی سے تعمیر نو کر لینگے۔
اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو ایٹم بم کے استعمال کے بغیر بھی ایٹم بم سے زیادہ تباہی ہوگی۔ اس لیے میری رائے میں پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں سے بڑھ کر اس وقت کسی چیز کی کوئی اہمیت نہیں۔
اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تو بتائیں؟؟
واپس کریں