
ہم نے گزشتہ ہفتے لکھا تھا ایران چین کیلئے ریڈ لائن ہے ۔ہماری دلیل یہ تھی چین کو اپنی صنعتی مشین چلانے کیلئے تیل کی ضرورت ہے ۔وینزویلا کے بعد ایرانی تیل پر امریکی قبضہ چین کیلئے ناقابل قبول ہے ۔وہی ہوا آج چین کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے ایران پر ایٹمی حملہ کیا گیا اسرائیل کو ختم کر دیا جائے گا۔گرچہ یہ اعلان چین کے غیر سرکاری ترجمان کی طرف سے کیا گیا ہے لیکن امریکہ اور یورپین یونین سمیت تمام طاقتوں کو پیغام مل گیا ہے ایران چین کی ریڈ لائن ہے ۔
غیر سرکاری ترجمان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے امریکہ اور اسرائیل کی طاقت کا بھرم کھل گیا ہے ۔امریکہ اسرائیل کو یہ بھی نہیں پتہ ایران کے پاس اور کیا کچھ ہے ۔
ایران پر امریکہ اسرائیل حملہ کے پہلے دس روز کے دوران خلیج میں امریکہ کے جدید ترین اور مہنگے ترین چار ریڈار سسٹم تھاڈ ہی ایرانی میزائلوں نے تباہ نہیں کئے مہنگے اور جدید ترین بحری بیڑے ابرہم لنکن اور جیرالڈ فورڈ کو بھی ایرانی میزائلوں نے زخمی کر کے بھگا دیا ۔
امریکہ اور اسرائیل بے پناہ تباہی مچانے کے بعد ناکام ہو گئے ہیں ۔اپشن صرف دو ہیں ایٹمی حملہ اور زمینی قبضہ ۔ایٹمی حملہ کی آپشن آج چین نے ختم کر دی ہے اور زمینی افواج کی مدد سے ایران پر قبضہ کرنا ممکن نہیں ۔
اب امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملہ کے نتایج بھگتنے ہیں ۔امریکی طاقت کا بھرم ایران پر حملہ سے ٹوٹ گیا ہے ۔ ایران نے جس کامیابی سے خلیجی ممالک میں امریکی اثاثوں کو تباہ کیا ہے خلیجی ممالک کو پتہ چل گیا ہے امریکی ناقابل شکست نہیں ۔
یورپین یونین کے سامنے بھی نادہندہ سپر پاور ننگی ہو گئی ہے ۔برطانیہ،فرانس ،جرمنی ،اسپین کوئی بھی ایران میں امریکہ کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ۔اج تو اٹلی نے بھی سسلی کے جزائر امریکی طیاروں کیلئے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
سعودی عرب نے ایران پر حملہ کے اخراجات دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر پہلے حملہ کے بعد ایرانی میزائلوں سے جان چھڑانے کیلئے ایپسٹن فائلز کے زریعے ٹرمپ کو بلیک میل کیا اور ایران پر حملہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔
امریکہ میں بہت طاقتور یہودی لابی موجود ہے ۔اس لابی نے امریکہ کے ایران پر حملہ کا فیصلہ کروایا اور امریکہ کو ایک دلدل میں پھنسا دیا ۔
ایران پر امریکی حملہ کے نتایج اب بہت تیزی کے ساتھ سامنے آئیں گے ۔چینی بہت تیزی سے طاقت کا پیدا ہونے والا خلا بھریں گے ۔امریکی مزاحمت کریں گے تو دنیا تیسری عالمی جنگ سے تباہ ہو جائے گی ۔
واپس کریں