دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وفاقی وزراء، وزرائے مملکت،مشیروں اور معاونین خصوصی نے رواں سال کتنی تنخواہ لی؟
No image وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی جانب سے رواں سال کے دوران لی جانے والی تنخواہ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سر کاری دستاویز کے مطا بق رواں مالی سال میں وفاقی کابینہ اراکین بشمول مشیر اور معاونین 40 کروڑ روپے 72لاکھ 16ہزار روپےتنخواہوں، الاؤنس کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔
وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کیلئے 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ روپے 64 لاکھ روپےخرچ ہوچکے ہیں۔
اس سال وفاقی کابینہ کے اراکین اور مشیران و معاونین کیلئے 68 کروڑ 87 لاکھ 27ہزارروپے رکھے گئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
واپس کریں