دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امت کے ٹھیکیدار اور امریکی رکھوالی
No image امت اور اسلام کے ٹھیکیدار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور قطر وغیرہ اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف امریکی جنگ کی مسلسل مالی معاونت کر رہے ہیں۔ وہ امریکیوں یا باالفاظِ دیگر یہود و نصارا کو لڑنے کے لیے پیسے اور اپنی فضائی حدود اور اڈے استعمال کرنے کی اجازت بھی دے رہے ہیں تا کہ ان کے اقتدار بحال اور جانیں محفوظ رہیں،مطلب یہ کہ یہود اور نصارا مذکورہ ممالک کی رکھوالی کرتے رہیں۔
امت کے ماتھے پر لگے یہ بدنما داغ،کاش اپنے ممالک میں چکلے، عیاشی کے اڈے بنانے اور اپنے لیئے محلات کھڑے کرنے کے بجائے اپنے اپنے ملک کے دفاع اور حفاظت کے لیئے بندبست کر لیتے۔
کوئی”کسٹوڈین آف حرمین“ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بتائے جنہوں نے اپنی اپنی حفاظت کا ٹھیکہ امریکہ کو دے رکھا ہے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے،اور وہ لوگ اپنی ہتھیار ساتھ رکھیں دوسری جگہ فرمایااور ان کافروں سے لڑائی کے لئے تم تیاری کرو جس قدر تم سے ہوسکے قوت سے (یعنی ہتھیار وغیرہ)
کوئی انہیں بتائے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”میں قیامت سے پہلے تلوار دے کے بھیجا گیا ہوں تاکہ صرف اکیلے اللہ کی عبادت کی جائے جس کا کوئی شریک نہیں اور میری روزی میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھ دی گئی ہے اور ذلت اور پستی ان لوگوں کا مقدر بنا دی گئی ہے جو میرے لائے ہوئے دین کی مخالفت کریں اور جوکسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہیں میں سے ہے“
کوئی انہیں بتائے کہ امام ضحاک رحمہ اللہ نے و خذو حذرکم کی تفسیر میں فرمایا ہے یعنی اپنی تلواریں گلے میں لٹکا کر رکھا کرو کیونکہ یہی مجاہد کا حلیہ (زیور) ہے اور کوئی امت کے ٹھیکیداروں کو یہ بھی بتائے کہ
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا جس جگہ جہاد کی ضرورت ہو وہاں نیزے بنانا نفل نماز سے افضل ہے۔
اللہ کریم ان کسٹوڈین آف حرمین اور ان کے ساتھیوں کو ہدایت نصیب فرمائے آمین کیونکہ بل آخر بچنا انہوں نے بھی نہیں ہے،مکافات عمل اپنا کام دکھا کر رہتا ہے،یہی اصول فطرت ہے۔
واپس کریں