دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی
No image امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایران کو نئی تڑی لگا دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردے گا، پہلے سب سے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ نے ایسا کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکا کے توانائی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایک اور بیان میں ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر پر چڑھائی کر دی۔
ٹرمپ نےکہا کہ امریکا ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹا چکا ہے، ایران کی قیادت ختم کردی اور نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ ٹرمپ ایران میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں‏۔ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت وہ خود کر لیں۔
واپس کریں