
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ایک طرف عیدالفطر کی خوشیاں، دوسری جانب غزہ کےبےگھرعوام ہیں، غزہ کے بچوں اور مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملبےکے ڈھیر پر عید گزاری۔
ان کا کہنا تھا امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، حملوں کا آغاز اسکول کی 176 بچیوں پر حملہ کرکے کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں سےکہتا ہوں وہ حملوں کی مذمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے امریکا و اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، امریکا ایران میں رجیم چینج کرنا چاہتا تھا، اب رجیم چینج مغرب میں ہونے والا ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت کے ٹرائیکا نے دنیا کے امن کوخراب کر دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی سطح پر اتحاد موجود ہیں، حکمران طبقے نے اتحاد نہ کرکے امت کو تقسیم کیا ہوا ہے، امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا ٹرمپ جیسے شخص کے آشیرباد کے لیے یہ لائنیں لگا کر کھڑے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ صبح، دوپہر اور شام الگ الگ بات کرتا ہے، ٹرمپ کبھی فتح کا اعلان کرتا ہے اور کبھی نیٹو کو بلاتا اور کبھی مدد مانگتا ہے۔
واپس کریں