بجلی کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی ہے، یہ پہلی بار ہے جس میں ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں، قبل ازیں ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو نہیں تھے۔
اس منظوری کے بعد اب سے ماہانہ 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز لگیں گے، ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔
ماہانہ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لگیں گے، ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔
اسی طرح ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز لگیں گے، ماہانہ 400 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپے اور ماہانہ 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 100روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے ہوجائیں گے۔
ماہانہ 600 یونٹ کے استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے ہوجائیں گے، ماہانہ 700 یونٹ تک فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے ہوجائیں گے، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد پر فکسڈ چارجز 325 روپے کمی سے 675 روپے ہوجائیں گے۔
واپس کریں