دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈکی بھائی کا معاملہ ہی کیوں؟فرنود عالم
No image کرین پارٹی پر کل پابندی لگ گئی۔ خس کم جہاں پاک۔ سائبر کرائم ایجنسی کے کچھ افسران بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ یوٹیوبرز کو بلیک میل کر رہے تھے۔ ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ لیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر بننے والے کال سینٹروں سے مہینہ لگوایا ہوا تھا۔ درست۔!
لیکن یہ یوٹیوبروں اور کال سینٹروں کو بلیک میل کرنے والا سلسلہ تو ابھی کل کا ہے۔ یہی افسران تو ایف آئی اے کے پلیٹ فارم سے اس سے کہیں بڑا دھندہ مذہب کے نام پر 2021 سے کر رہے تھے۔ یہ کیوں زیر بحث نہیں آرہا؟
یہ جو ساڑھے چار سو بچے ہنی ٹریپنگ کا شکار کرکے بلاسفیمی کے پھندے میں پھنسائے گئے، اس کے پیچھے کون تھا؟ یہی افسران تو تھے۔
ان افسران کے ساتھ باہر گراونڈ پر ایک کرین پارٹی ہی نہیں تھی، ان کے ساتھ ایک اور جتھہ بھی تھا جس کو اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹوں میں بلاسفیمی بزنس گروپ کا نام دیا ہے۔
چودہ مئی کو لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹر سردار اعجاز اسحق خان پر دباو ڈالنے کیلیے ایک تقریب رکھی تھی۔ یاد ہوگی۔ اس تقریب میں مہمان کون تھے؟
یہی کرین پارٹی جس پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ایف آئی آئی اے سائبر کرام کا ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، جو اب حراست میں ہے۔
بلاسفیمی بزنس گروپ کے کارندے، جو دھندناتے پھر رہے ہیں۔
سرفراز چوہدری نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، ان بچوں کے کیسز لڑکر اپنی دنیا و آخرت خراب مت کریں۔ اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوی بچے نے کہا، اگر عدالت 'انصاف؛ نہیں کرے گی تو غازی علم الدین کا چھرا ہمارے پاس رکھا ہے۔
اس تقریب کے لیے بلاسفیمی بزنس گروپ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن ایشو کروایا تھا۔ یہ میں اندازے سے نہیں کہہ رہا۔
ان کا شکار ہونے والے بچوں کے کیسز کی تحقیقات کیلیے عدالت نے جب کمیشن کا فیصلہ دیا تو ردعمل کہاں سے آیا تھا؟ کرین پارٹی، بلاسفیمی بزنس گروپ اور ایف آئی اے کے انہی اہلکاروں کی طرف سے آیا تھا۔
انہوں نے 'ایمان' نامی کردار کو جس طرح سے چھپایا اور پھر جس طرح اسے برقعہ پہناکر عدالت لائے، وہ حیرت میں ڈال دینے والا منظر تھا۔ سائبر کرائم والے اسی گینگ نے کہا کہ ایمان کا شناختی کارڈ ہم نے بلاک کر دیا ہے، اسی گینگ نے بغیر شناختی کارڈ کے ایمان کو عدالت میں فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے پیش بھی کردیا۔ کیسے۔ مطلب کیسے؟
جب متاثرہ بچوں کی ماوں نے اسلام آباد میں سیمینار کرنا چاہا تو یہی گینگ دھمکی آمیز درخواست لے کر ڈی سی آفس چلا گیا تھا۔ اگلے دن مقامی ایس ایچ او کو لیکر یہ گینگ ہوٹل بھی پہنچ گیا تھا۔
وہی سادہ سا سوال ہے!
ابھی کل سامنے آنے والا ڈکی کا کیس ہی کیوں زیر بحث ہے۔
پاکستان کی تاریخ کا اتنا بڑا سکینڈل کیوں زیر بحث نہیں ہے؟ کرین پارٹی پر پابندی لگ گئی۔ ایف آئی اے کے افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہی کے ساتھ مل کر بچوں کو شکار کرنے والا بلاسفیمی بزنس گروپ کیوں آپ ہی کی راہداریوں میں دھندناتا پھر رہا ہے؟ ہے کوئی تسلی بخش جواب تو دیجیے!
واپس کریں