دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر مس ایڈوینچر کا خطرہ ہے: پاکستانی وزیر دفاع
No image وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈرخود کو مانتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں جس دن امن ہوا اسرائیلی وزیراعظم کی اینڈ گیم اسٹارٹ ہوگی، اسرائیل کے وزیراعظم کےخلاف مقدمات ہیں،گرفتار ہوجائے گا، دعاکرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کی رہائی کےلیے کوششیں جاری ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشتاق احمد اورت دیگر کی رہائی کےلیے کوشش کر رہے ہیں، یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد کو رہا کردیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، تعلقات بہت دور کی بات ہے پاکستان نے کسی مرحلے پر اس طرف دیکھا تک نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شکست خوردہ بھارتی عسکری قیادت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف گیدڑ بھپکیاں دینے لگی، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے ہرزہ سرائی کی کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشتگردی کے حمایت روک دے، آپریشن سندور میں فوج نے جس ضبط کا مظاہرہ کیا وہ آئندہ نہیں کیا جائے گا۔
جنرل اوپندر دویدی نے بھارتی فوجیوں کو کسی بھی ایکشن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
اس کے جواب میں پاک جوج نے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع، بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہوں کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، یہ بیانات واضح انتباہ دیتے ہیں کہ مستقبل کا تنازع انتہائی تباہ کن نتیجے کا باعث بن سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کا نیا دورِ شروع ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا پابندی کے بغیر جواب دیں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی نئے نارمل کے قیام کی کوشش کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان نے جواب کا نیا نارمل قائم کر دیا ہے اور پاکستان کا یہ نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔
واپس کریں