دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری عوام نے قربانیوں اور استقامت کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ ظفر بختیاروی
No image اسلام آباد ۔سابق صدر چیمبر آف کامرس اسلام آباد و چئیرمین پاکستان کلچرل فورم ظفر بختیاروی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لئے قربانیوں اور استقامت کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں جن کا موازنہ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی کی کسی بھی تحریک سے نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل لافئیر ونگ کے انچارج سردار ساجد محمود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے انھیں لبریشن سیل کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل مل کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی معشیت پر مرتب ہونے والے اثرات کے تناظر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کر سکتے ہیں جس کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس،جموں و کشمیر لبریشن سیل کو ہر ممکن تعاون مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ظفر بختیاروی نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں پر ہونے والے بدترین مظالم پر پاکستان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دونون خطے لازم وملزوم اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد اور آزادی کے مطالبے کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں تمام پاکستانی ایک ہیں اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے سنئیر راہنماء خالد چوہدری اور ذوالقرنین عباسی بھی موجود تھے
واپس کریں