دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی آمد،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
No image راولاکوٹ(رپورٹ آصف اشرف) پنجاب کانسٹبلری اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کشمیر آمد کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ لانگ مارچ روکنے پر بارہ مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال سرکاری مشینری جام کرنے کا اعلان۔
پیر کے روز راولاکوٹ میں شٹر ڈاون جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پیر وجواں شہر کی سڑکوں پر نکل آئے شہر سے بڑھ کر نواحی محلہ جات سے بزرگ اور بچے جب جلوسوں کی صورت راولاکوٹ شہر پہنچے تو ماحول جزباتی ہوگیا سیاہ جھنڈے اور کشمیر کا قومی پرچم اٹھائے ہزاروں مظاہرین ڈیم ہمارے راج تمہارا نامنظور بجلی ہماری عیاشی تماری نامنظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ پی سی ایف سی آئے گی پتلونیں اتار کر جائے گی جیسے نعرے لگاتے رہے شہر شٹر ڈاؤن کر گیا۔
ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر میڈیا پر آکر ہمارے مطالبات کو جائز قرار دے چکے ہمارے صرف تین مطالبات ہیں گیارہ ماہ سے لوگ دھرنے پر ہیں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتالیں ہوئیں اب مجبور ہوکر مظفرآباد اسمبلی کا گھیراؤ کرنے جا رہے ہیں گلگت اور ازاد کشمیر کا ایک سٹیٹس ہے وہاں پیداواری لاگت پر بغیر ٹیکس بجلی دی جا رہی ہے کشمیر سے چونتیس سو میگا واٹ بجلی پیدا کرکے واپڈا لے جا رہا ہے ہمیں چار سو میگا واٹ بجلی دینے کے بجائے دو سو میگاواٹ بجلی دے کر ٹرخایا جا رہا ہے کہیں ٹیکس لیے جا رہے ہیں نیشنل گریڈ تک نہیں بننے دیا جا رہا ٹیکسوں سے موجود ہ اور سابق ممبران اسمبلی اور ججز بیوروکریسی عیاشی کر رہی ہے پی سی اور ایف سی منگوا کر نعیم بٹ شہید کی طرح معصوم لوگوں کو قتل کروانا ہے ایک بھی لاش گری انوار الحق چودھری اور لینٹ آفیسرز کے نام ایف آ ئی آر کٹوائیں گے گیارہ مئی کے لانگ مارچ کو روکا گیا تو کشمیر میں غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کریں گے پھر لانگ مارچ سیز فائر لائن کی طرف کر کے آر پار جوڑنے کی مانگ کریں گے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پی سی اور ایف سی کے ساتھ 1955کی تاریخ دہرائیں گے دریں اثناءقوم پرست کشمیری تنظیموں نے پی سی کی طلبی کو حکومت آزاد کشمیر کے اس دعوے کہ وہ آزاد حکومت ہے کی نفی قرار دیتے کہا کہ اگر یہ فورسز یہاں لائی گئی تو 1955کی تاریخ دہراہیں گے ۔
جے کے ایل ایف جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی جے کے ایس ایل ایف فریڈم مومنٹ نے مشترکہ طور کہا کہ پی سی پچپن میں بھی آئی تھی نہ صرف شکست سے دوچار ہو کر واپس لوٹی بلکہ پتلونیں بھی یہاں چھوڑ بھاگے نئی نسل نے یہ سب سنا ضرور ہے اب وہ اس عمل میں حصہ دار بن کر پی سی اور دیگر فورسز کی سواگت کو محفوظ رکھیں گے قوم پرست کشمیری تنظیموں نے کہا کہ ہم شروع سے کہتے ہیں کہ یہ خطہ مقبوضہ ہے مگر بعض نادان لوگ اس کو آزاد کہنے پر بضد ہیں حالانکہ وہ ایک مرتبہ بھی اپنی مرضی سے اقتدار نہ لے سکے اب لوگوں کے حقوق دینے کے بجائے ان کو فتح کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا وہ ہماری جیت ہے ۔
ہم بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ کہ پی سی یہاں پہنچے اور 1955جیسا سواگت کریں ہم اس آمد پر ردعمل دے کر ہی اس روز ثابت کریں گے کہ ہم کس طرح قابض فورسز کو شکست دیتے ہیں۔
واپس کریں