دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کردیا ہے، ایران
No image ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت طے پانے والے وعدوں کو معطل کردیا ہے۔
ایرانی خبرایجنسی فارس نیوز کو انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتاایا کہ ہم نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت کیے گئے وعدے معطل کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے فریم ورک کے تحت کیے گئے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور معطل کردیا ہے۔کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اپنے وعدے معطل کردیے ہیں، ہم ان پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران اپنی سرحد کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واپس کریں