دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
Justice delayed is justice denied
No image جھوٹی درخواستیں، اسٹے آرڈرز اور غیر ضروری اپیلیں ہمارے عدالتی نظام کا سب سے بڑا دشمن ہیں، جو متاثرہ سائلین اور معزز عدالتوں کا قیمتی وقت ضائع کر کے انصاف کی رفتار کو سست کر رہی ہیں۔ جان بوجھ کر جھوٹی درخواستیں اور اپیلیں دائر کرنے کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقی مقدمات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اپیلوں اور اسٹے آرڈرز کا غلط استعمال عدالتی عمل کو لمبا کھینچنے کا ایک آسان ہتھیار بن چکا ہے، جس سے عدالتی انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہورہی ہے۔
غیر ضروری اپیلیں عدالتوں کو اس قدر مصروف کر رہی ہیں کہ سادہ مقدمات بھی سالوں تک التوا کا شکار رہے ہیں۔ عدالتوں میں جھوٹی اپیلیں، درخواستیں اور اسٹے آرڈرز عدالتی وسائل کا بھی ناجائز استعمال ہیں، جو عام شہری کے حقِ انصاف کو چھین رہے ہیں۔عدالتیں جھوٹی اپیلیں اور بار بار دائر کی جانے والی درخواستوں کی بھرمار سے ب بھری پڑی ہیں، جس سے مظلوموں اور متاثرین کی آواز دب رہی ہے۔
جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والے نہ صرف عدالتوں کا وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ پورے عدالتی نظام کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔اسٹے آرڈرز اور اپیلیوں کا سیلاب عدالتیں کو اس قدر مصروف کر رہا ہے کہ فیصلے کرنے کی بجائے لیٹی گیشن یا”التوا“ بڑھتا جا رہا ہے۔
اپیلیں،جھوٹی درخواستیں اور غلط اسٹے آرڈرز ہمارے انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جو حقیقی مقدمات دائر کرنے والوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہے ہیں۔
اگر جھوٹی درخواستیں، غیر ضروری اسٹے آرڈرز اور بے جا اور بے بنیاد اپیلیوں پر بھاری جرمانے اور سزائیں عائد کی جائیں تو معزز عدالتیں بہت حد تک اپنا قیمتی وقت بچا سکتی ہیں۔
فریقین جان بوجھ کر جھوٹی درخواستیں اور اپیلیں دائر کرتے ہیں تاکہ مقدمات کو التوا میں ڈالا جا سکے۔ ہماری عدالتوں اسٹے آرڈرز کا غلط استعمال بہت عام ہے، جو بروقت ہونے والے فیصلوں کو روک رہا ہے۔ایک فیصلے کے خلاف متعدد سطحوں پر اپیلیں اور ریویژن دائر کیے جاتے ہیں،جس کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انصاف میں تاخیر سے نہ صرف مظلوم بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہورہا ہے اور پاکستانی نظام انصاف پر مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔
واپس کریں