دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
No image ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ڈیموں کو نشانہ بنانے کی کوشش کا اسی نوعیت کے جواب سے مقابلہ کیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق حسین محبی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کسی دوسرے ملک میں واقع فوجی اڈوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کرتا ہے تو وہ ملک بھی ایران کا ہدف بن جائے گا، اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں۔
واپس کریں