خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش، ولی عہد ابوظبی اور ایرانی صدر کی ملاقات

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا آفس ابوظبی کی جانب سے بھی اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران شیخ خالد اور ایرانی صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نےکشیدگی کم کرنے، حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے اور خطے میں استحکام مضبوط بنانے کی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے خطے کے عوام کے لیے امن اور ترقی کے مواقع کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واپس کریں