دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے: سربراہ ایرانی فوج
No image ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
علی عبداللہی نے آبنائے ہرمز کے ایرانی ساحلی علاقے میں تعینات فورسز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماؤں کے پروپیگنڈے کے برعکس ایرانی بری اور بحری افواج خلیج فارس کے ساحلی علاقوں، جزائر اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اور نگرانی رکھتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تزویراتی آبی گزرگاہ مکمل طور پر بند ہے اور کسی بھی جہاز کو ایرانی ضوابط کے خلاف گزرنے کی اجازت نہیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے میں مدد فراہم کی۔
واپس کریں