دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہم آزاد کشمیر کے اسٹیٹس کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے ۔ شاہ غلام قادر
No image (راولاکوٹ۔نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اب کی بار راولاکوٹ کی نشست ن لیگ جیتے گی ۔میری موجودگی میں سردار خالد ابراہیم خان کی جموں کشمیر پیپلز پارٹی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوگا اتحاد صرف مسلم کانفرنس سے ہوگا ہم کوئی گھاٹے کا سودا نہیں کریں گے ایکشن کمیٹی سے وفاقی حکومت نے معائدہ کیا تھا جس کی رو سے صحت کارڈ بحال کر دیا مہاجرین کی نشستوں کو ختم کرنے کی صورت جموں کا نام ختم کرنا ہوگا ایکشن کمیٹی دلائل کے بجائے صرف پی ٹی آئی کے فتنہ کلچر کو پروان چڑھا رہی ہے پیپلز پارٹی جواب دے کہ کیوں این ایف سی ایوارڈ کی مخالفت کر رہی ہے ہم آزاد کشمیر کے اسٹیٹس کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے چاہے جو قربانی ن لیگ کو دینا پڑے ان خیالات کا اظہار شاہ غلام قادر نے راولاکوٹ میں ارشد نیازی اور ان کی ٹیم کی ن لیگ میں شمولیت پر تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا اس موقع پر ن لیگ کی قیادت کا شاہ غلام قادر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بنوانے کا عزم ن لیگ نے متفقہ طور پر میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دو حلقوں کی جماعت سے انتخابی اتحاد کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایکشن کمیٹی کی تحریک کی پشت پناہی کر رہی ہے اگر حسن ابراہیم کو ساتھ ملایا گیا تو آزاد کشمیر کا تشخص ختم ہو جائے گا خان بہادر خان اور ڈاکٹر نجیب نقی کی نشستوں کی وجہ غلط فہمی میں ماضی میں ن لیگ سے اتحاد ہوا کوٹ متے خان میں سیاست کی کوئی یونیورسٹی تھی ہی نہیں نہ کوٹ متے خان والوں میں کوئی اہلیت تھی وقت ثابت کرے گا کہ تحریک اور تاریخ کا وارث طائر انور خان اور اس کے ووٹر ہوں گے ایکشن کمیٹی غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے سابق چیرمین ترقیاتی ادارہ ارشد نیازی اور ان کے رفقاء کی شمولیت پر راولاکوٹ میں استقبالیہ سے ن لیگ ازار جموں کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر میزبان طائر انور خان ڈاکٹر نجیب نقی چودھری یاسین گلشن عامر الطاف جاوید شریف ارشد نیازی جاوید ناز نسیم سرفراز راشد افراز عبد الخالق وصی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے ارشد نیازی کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے مبارک دیتے کہا کہ جس طرح ارشد نیازی نے فیصلہ کن کردار ادا کر کے پہلے حسن ابراہیم کو ممبر اسمبلی بنوایا اور بعد میں انہی کے ایک عزیز کو مئیر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ بنوایا اس محنت اور صلاحیت کو بروئے کار لاکر ارشد نیازی طائر انور خان کو اسمبلی میں پہنچانے کا خواب پورا کریں گے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ خطہ ان لوگوں کا مسکن ہے جہنوں نے قیام پاکستان سے قبل قرار داد الحاق پاکستان منظور کروا کر اپنے مستقبل کا تعین کر دیا تھا راولاکوٹ کے سپوت بیرسٹر شریف خان جسٹس نے وہ تاریخی قرار داد اپنے ہاتھ سے لکھی اور ڈاکٹر نجیب نقی کے دادا مرحوم خان صاحب نے گھر گھر مھٹی آٹا اکھٹا کر کے غازی ملت کو نہ صرف اعلی تعلیم دلائی بلکہ سیاست سکھائی آزاد کشمیر میں شعور بیدار کرنے کا کریڈٹ بابائے پونچھ کو جاتا ہے جن کی محنت اور انتخاب سے بیرسٹر ابراہیم غازی ملت بنے مقررین نے حسن ابراہیم پر کڑی تنقید کرتے کہا کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کی ایم آر آئی مشین کی مرمتی کے لیے چوبیس کروڑ روپیہ کی رقم تک حسن ابراہیم نہ بچا سکے اور وہ رقم لیپس ہوگئی اور آج تک ہماری مشین خراب پڑی ہے اتنے نااہل شخص کو کسی صورت اب مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
واپس کریں