نوجوانوں کا ریاستی نظام پر اعتماد بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ جو بھی ری سیٹ ہوگا جمہوری ہوگا، سیاستدان خود مایوس ہوں گے تو عوام کا نظام پر اعتماد کیسے قائم ہوگا، ملک کا بچہ بچہ کرپشن سے نفرت کرتا ہے، نوجوان ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کرپشن نہ ہو، پاکستان کے نوجوانوں کا نظام پر اعتماد بحال کرنےکی ضرورت ہے۔
کراچی میں سندھ یوتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو عوام کے اعتماد اور امید کو برقرار رکھنا ہوگا، ایسا نظام بنائیں جو کرپشن کرنے کے راستے بندکرے، عوام کا اعتماد بحال کرنےکے لیے نظام کو بہتر بنانا ہوگا، ایسا نظام بنانا ہوگا جس پر پاکستان کے عوام اعتماد کریں،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن کے راستے بند کرنا ہوں گے، نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت لانا ہوگی، عوام کو بغیر کسی تکلیف کے سہولتیں فراہم کرنے والا نظام بنانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطرناک مہنگائی کا مقابلہ کرنےکے لیے قوم میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، قومی مفادکے لیے اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہوگا، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، پارلیمان کی بالادستی بحال کرنا ہوگی، عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو نظام پر اعتماد ہونا چاہیے، قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی سے معاشی مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ نظام ایسا ہونا چاہیے جس پر نوجوانوں کو مکمل اعتماد ہو، تمام ادارے نظام چلانےکے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، نوجوانوں کو احساس ہونا چاہیےکہ یہ نظام ان کا اپنا ہے، شہریوں کا نظام پر اعتماد قائم کرنا ضروری ہے، سیاستدان خود مایوس ہوں گے تو عوام کا نظام پر اعتمادکیسے قائم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں کامیاب ہوا تو عوام اور ملک ترقی کرےگا، اگر ناکام ہوا تو تاریخ یاد رکھےگی کہ ایک نوجوان تھا جس نے کوشش کی، خوف ہے آپس میں لڑتے رہے تو مزید تقسیم ہوں گے۔
واپس کریں