دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف
No image اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی آبادکاری کی طرف سے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے کو ”سکرول آف آنر“ سے نوازا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سٹیٹ گیسٹ کے طور مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں ہونے والی ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی آبادکاری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ مریم نواز اور لندن کے میئر صادق خان کے علاوہ میانمار، برازیل اور تیونس کی متعلقہ شخصیات کو سکرول آف آنر سے نوازا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اِس منصوبے کے تحت گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود 15لاکھ روپے قرض گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر تفصیلات دینے سے بنا سفارش یا کسی بھی فیس ادائیگی کے دیے جا رہے ہیں، دو لاکھ 13 ہزار افراد کو 278 ارب کی خطیر رقم سے بلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ واپسی 9 سال کی آسان اقساط یعنی محض 14 ہزار روپے ماہانہ سے ممکن بنائی گئی ہے۔ اِس منصوبے سے ایک لاکھ 22 ہزار گھر مکمل ہو چکے جبکہ 21 ارب سے زائد رقم اقساط کی مد میں واپس بھی آ چکی۔اِس منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، باکو کانفرنس کے بعد مسقط میں بھی اقوامِ متحدہ کی طرف سے سکرول آف آنر ملنا نہ صرف اِس پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے۔
واپس کریں