دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خیبرپختونخوا ۔ احتجاجی سیاست نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا
No image (پشاور) خالد خان ۔ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے خلاف مختلف طبقات کا احتجاج 5 اکتوبر کو پشاور میں ہوگا، جس میں تاجروں، دکانداروں، سرکاری ملازمین، نوجوانوں، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے دیگر نمائندے شریک ہونگے۔
میڈیا کو جاری دعوت نامے کے مطابق احتجاج سہ پہر تین بجے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک اور سوری پل پشاور میں ہوگا۔ منتظمین نے پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو احتجاج کی کوریج کے لیے بروقت پہنچنے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب صوبے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق یہ بھی طے پایا کہ اگر صدر مملکت اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی کو ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس اپنا آئینی کردار ادا کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور دیگر سرکاری وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
یوں ایک ہی وقت میں صوبائی حکومت کے خلاف مختلف طبقات کے احتجاج اور وفاقی سطح پر صوبے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آئینی کردار کے امکانات پر مشاورت سامنے آگئی ہے۔
واپس کریں