آج لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے: سہیل آفریدی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہفتے کی دوپہر سے جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مسودے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انشاء اللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے، دن ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سےٹانک، ڈی آئی خان کی عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے، ساؤتھ و نارتھ وزیرستان بنوں اور لکی مروت کی عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ رات کو یہ قافلہ کرک کے قریب پہنچ کر پڑاؤ کرے گا، 5 اکتوبر دن 12 بجے کرک کے غیور عوام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔
واپس کریں