دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنوبی پنجاب میں سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی تعداد
No image جنوبی پنجاب میں لاکھوں بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی مجموعی شرح 24 فیصد ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں یہ 40 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ راجن پور میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 48، ڈیرہ غازی خان میں 46، مظفرگڑھ 45، رحیم یار خان 43، لودھراں میں 40 اور بہاولنگر میں 38 جبکہ بہاولپور میں 37 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ صنفی اعتبار سے لڑکیوں میں سکول سے باہر ہونے کی شرح 22 جبکہ لڑکوں میں 19 فیصد ہے، دیہی علاقوں میں یہ شرح 24 جبکہ شہری علاقوں میں 14 فیصد ہے۔ پنجاب میں تقریباً 64 لاکھ بچے کبھی سکول میں داخل نہیں ہوئے جبکہ 31 لاکھ سے زائد بچے داخلے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ مذکورہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ صرف داخلوں ہی کا نہیں بلکہ بچوں کو سکولوں میں برقرار رکھنا بھی بڑا چیلنج ہے تاہم ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں غریب خاندانوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اخراجات میں کمی کرے،ایسے پروگرام شروع کرے جو بچوں کو محنت مزدوری کے بجائے سکول کی طرف واپس لائیں۔
واپس کریں