ملک محمد ساجد اعوان کی آزادکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی سے ملاقات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ملک محمد ساجد اعوان کی قیادت میں آل کشمیرفورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آزادکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست آزاد جموں وکشمیر کی صدارت کا منصب سنبھالنے پرگلدستہ اور مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر ملک عبدالحسین، ملک طارق، ملک ظہور ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ صدر آل کشمیرفورم ملک محمدساجد اعوان نے کہاکہ پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی/پلندری سے ڈاکٹر نجیب نقی کاانتخاب خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔بطور صدر آزادکشمیر ان کا انتخاب علاقائی توازن اور سیاسی شمولیت کے عزم کی عکاس کرتا ہے۔آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کو سیاسی نظام میں اہمیت اور نمائندگی دی جا رہی ہے جو انتہائی خوش آئندہے اور مسلم لیگ ن کی ترجیح تمام علاقوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
واپس کریں