آج رات سے پشاور-اسلام آباد موٹروے ’ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

پاکستان میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آج (بدھ) رات سے پشاور اور اسلام آباد کو ملانے والی شاہراہ ایم ون موٹروے ’دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ایک بیان میں ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی رات سے ’ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
بیان کے مطابق اس موٹروے کے تمام پوائنٹس بشمول اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج، سنگجانی/اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔
جبکہ موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے ایم 14 ’ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
جبکہ جی ٹی روڈ این فائیو ’اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔‘
دوسری جانب ایک پیغام میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ بدھ کی رات سے تمام شہری ’جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے ایم ون پر سفر کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔
اس کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کو اسلام آباد سے ملانے والی موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی، جو خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار ہے، نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
واپس کریں