دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی صدر نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
No image امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔
امریکی میڈیاکے مطابق نئےقانون کے تحت ایران کےخلاف عائد موجودہ امریکی پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے جبکہ روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر پابندیوں کا دائرہ بڑھایاگیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو 159کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے قانون کی منظوری دی تھی، یہ قانون سینیٹ سے 11 کے مقابلے میں 86 ووٹوں سے پاس ہوا تھا۔
قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیارہوگا۔
واپس کریں