دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لبریشن لیگ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی
No image (اسلام آباد) نیوز ڈیسک ۔ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر خواجہ منظور قادر ایڈوکیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری خطرناک جمود اور تعطل کو توڑنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ریاست میں روزمرہ کے معمولات گذشتہ ساڑھے تین ماہ سے شدید متاثر ہو چکے، مواصلات کا نظام تباہ ہو چکا، انسانی جانوں کا المناک ضیاع ہو چکا لیکن ارباب اختیات اور آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر اب تک ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔پریس ریلیز میں واضع کیا گیا کہ ان تمام حالات کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں، سیاسی قیادت اور جملہ پارلیمانی جماعتوں پر ہوگی۔
واپس کریں