دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تمام تر لاقانونیت کے خلاف ہم نے بھرپور قانونی جنگ لڑی ۔ خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ
No image الحمدللہ!!! سیکٹر ایف-10 اسلام آباد میں جموں کشمیر کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس کے خلاف پولیس تھانہ شالیمار نے بے بنیاد، من گھڑت اور برخلاف قانون انسدادِ دہشتگردی، تعزیرات پاکستان، ایمپلیفائر ایکٹ، پیس فل اسمبلی و پبلک آرڈر ایکٹ کی درجنوں دفعات پر مبنی مقدمہ/ایف آئی آر درج کی۔
یکم اگست 2026 کو گرفتاریاں ہوئیں، ناکوں، چوک چوراہوں، ہاسٹلز، ڈھابوں اور گھروں سے لوگوں کو صرف کشمیر کا ایڈریس ہونے کی بناپر اٹھایا گیا، طلباء کو مستقبل کو داغدار کیا گیا، دہاڑی دار مزدوروں کے گھر والوں کا نوالہ چھینا گیا اور خواتین کی عصمت کو مجروح کیا گیا۔
تمام تر لاقانونیت کے خلاف ہم نے بھرپور قانونی جنگ لڑی، انسدادِ دہشتگردی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئینی دائرہ کار تک قانونی و آئینی چارہ جوئی کی گئی۔
مقدمے کے اندراج سے گرفتاریوں، گرفتاریوں سے شناخت پریڈ تک کے عمل، جسمانی ریمانڈ سے جوڈیشل ریمانڈ تک کے پورے عمل میں لاقانونیت کے انبار عدالت کے سامنے رکھے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ کی دانستہ غفلت، قانون کا غلط اور ناجائز استعمال اور عوام کی آئینی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنے لایا گیا۔
بالآخر آج ایک ماہ اور 7 دن کے بعد تمام بے گناہ اسیران کی ضمانتیں منظور کروائی گئیں۔
آج لواحقین اور ورثاء کی خوشی اور اطمینان دیدنی تھا۔ موبائل کالز، وٹس ایپ، میسینجر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ احباب کی جانب سے پذیرائی ملی۔
میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بحیثیت باشندہ ریاست جموں کشمیر، بحیثیت مرکزی سیکرٹری جنرل جموں کشمیر لبریشن لیگ، بحیثیت ممبر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن یہ میری بنیادی قومی، ملی و آئینی ذمہ داری تھی جو نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس میں کسی پہ احسان نہیں۔
یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی فردِ واحد کی نہیں بلکہ ہماری وکلاء ٹیم کے درجنوں وکلاء کی اجتماعی کوشش، کاوش، محنت اور قانونی تعاون سے ممکن ہوا۔ میں اپنے تمام وکلاء بھائیوں کو ان کی اجتماعی دانش اور کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ سب زندہ باد۔ آپ کی محبتیں پائندہ باد۔
خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
0333-5934066
واپس کریں